الوقت - ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی تحریک اسلامی کے لیڈر کو فوری رہا کرے۔
ڈیلی نیوز کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے نائیجیریا کی حکومت سے کہا ہے کہ 45 دن کے بعد آزاد کرنے کی مدت کے گزر جانے کے بعد شیخ زكزكی کو آزاد نہ کرنا عدالت کے فیصلے کی کھلی توہین ہے۔ نائیجیریا کے سپریم کورٹ نے 2 دسمبر 2016 کو اپنے ایک حکم میں کہا تھا کہ شیخ زكزكی اور ان کی اہلیہ کو 45 دنوں کے اندر آزاد کر دیا جائے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما شیخ زكزكی کی آزادی کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ اور شیخ زكزكی کے حامیوں کو بھی ایک ساتھ آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اس بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ 12 سے 14 دسمبر 2015 کے دوران نائیجیریا کے كادونا صوبے کے ذاريا شہر میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے کم سے کم 350 ارکان کو قتل کیا گیا ۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکار، شیخ زكزكی کے بارے میں عدالت کے حکم کو جاری نہ کرنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے ان کو اور ان کی اہلیہ کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔