الوقت - امریکا میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری روس کو ملک کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔
9 سے 12 جنوری تک ہونے والا یہ سروے روئٹرز اور بین الاقوامی تنظیم Ipsos نے کرایا جس میں زیادہ تر امریکی شہری روس کو امریکا کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔
اس سروے میں امریکی شہریوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روس کے لئے ایک سے پانچ تک خطرے کی سطح معین کریں۔ سروے کے مطابق، ملک کے 84 فیصد ڈیموکریٹ اور 82 فیصد ریپبلکنز سمیت امریکا کی مجموعی آبادی کے 82 فیصد بزرگ افراد نے روس کو امریکا کے ایک خطرے کے طور پر یاد کیا ہے۔
2015 کی بہ نسبت اس سروے میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایران، شام، چین، سعودی عرب، کیوبا اور یمن کے ساتھ روس بھی ان ممالک کی فہرست میں ہے جو امریکا کے لئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے صدارتی انتخابات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب کے بعد روس، گزشتہ سے زیادہ امریکا کے لئے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
ڈیموکریٹ اور امریکا کے ديگر حکام کا یہ خیال ہے کہ ماسکو اور ٹرمپ کے درمیان مالی رابطے قائم ہیں اور اسی طرح امریکا کی خفیہ ایجنسیاں بھی کرملین پر ہیکنگ اور ملک کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں مداخلت کا الزام عائد کرتی ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا ہے کہ ہیکروں کی جانب سے شائع کئے گئے مسئلے جو ملکی مفاد کے مطابق ہو، نظر انداز نہیں کئے جا سکتے۔ اسی طرح روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا ہے کہ ہیکروں کی داستان اب قدیمی ہو چکی ہے۔