الوقت - امریکا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دنوں میں کانگریس کو خط لکھ کر ایران اور پانچ دیگر ممالک کے سلسلے میں قومی ہنگامی صورت حال میں توسیع کر دی ہے۔
باراک اوباما نے جمعے کی شام، ایران، کیوبا، لیبیا، زمبابوے، روسی اور یوکرین اور اسی طرح مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے سلسلے میں قومی ہنگامی صورت حال جاری رہنے کے عنوان کے تحت امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے سربراہان کے نام ایک خط بھیجا ہے۔ اس خط میں اوباما نے دعوی کیا ہے کہ مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے خطرہ بننے والے وہ بحران اب بھی ختم نہیں ہوئے ہیں، جو گزشتہ سال امریکا میں قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کا سبب بنے تھے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے اس سے پہلے تین نومبر 2016 کو امریکی کانگریس کو ایک خط ارسال کر کہا تھا کہ انہوں نے 1979 میں تہران میں امریکا کے سفارت خانے پر ایرانی طلباء کے کنٹرول کے بعد ایران کے خلاف اعلان کی گئی قومی ہنگامی صورت حال کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔