الوقت - ترکی ایک ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے جمعے کو ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کے 5 لاکھ حامیوں کی موجودگی کی بابت خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے استنبول اور غازی عنتاب لایا گیا اور پھر انہیں جنگ کے لئے شام بھیجا گیا۔
سومريہ نیوز کے مطابق ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ترکی میں تقریبا پانچ لاکھ داعش کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں جس میں دہشت گرد کاروائیوں کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکورٹی انتظامات سے ملک میں ہو رہے دہشت گردانہ حملوں کو روکنا ناممکن ہے۔
محمد شکر نے کہا کہ اس کا صرف ایک ہی طریقہ کار یہ ہے کہ جن دہشت گردوں کی پرورش کی گئی ہے ان کو ختم کریں۔ انہوں نے شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی کے اس سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ترکی میں داعش کے تقریبا پانچ لاکھ حامی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پارلیمنٹ میں تین ہزار داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا لیکن یہ تعداد دس ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے مختلف علاقوں سے لوگ شام میں جاکر داعش کی صف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ سوڈان اور برطانیہ سے بھی نوجوانوں کو غازی عنتاب لایا جاتا ہے تاکہ وہ داعش کی مدد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گرد ہوائی جہاز کے ذریعے استنبول اور غازی عنتاب پہنچے اور پھر انہیں شام جہاد کے لئے بھیجا گیا۔