الوقت - امریکا کے صدر باراک اوباما نے غیر قانونی طریقے سے امریکا ہجرت کرنے والے کیوبا کے شہریوں کو شہری حقوق دینے والے قانون کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر باراک اوباما نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں کیوبا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت قدم بڑھاتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کر دیا ہے جس کے مطابق پہلے غیر قانونی طریقے سے امریکا ہجرت کرنے والے کیوبائی شہریوں کو شہری حقوق دیئے جاتے تھے تاہم اب نہیں دیے جائیں گے۔
اس قانون کو کئی مہینے کے مذاکرات اور کیوبا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے جانے کی کوشش کے تحت مسترد کر دیا گیا ہے۔
البتہ کیوبائی شہریوں نے وعدہ کیا ہے کہ جن مہاجرین کو امریکا سے ڈپورٹ کر دیا گیا ہے ان کے لئے وہ کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔
کیوبا کے انقلاب اور امریکا سے کیوبا کے سفارتی تعلقات منقطع ہوجانے کے بعد یہ ملک کیوبا کے انقلابی آنجہانی لیڈر فيڈل کاسترو کے مخالفین کی پناہ گاہ بن گیا تھا۔