الوقت - صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، حماس کے ڈرون کا مقابلہ کرنے میں نا تواں ہے۔
اسرائیلی ویب سايٹ اسرائیل ڈیفنس نے لکھا کہ تحریک حماس نے گزشتہ مہینوں کے دوران کئی بار غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں حماس کے ڈرون کا مقابلہ کرنے کے بارے میں اسرائیلی فوج کو دھوکہ دیا اور یہ انکشاف ہوا کہ اسرائیلی فوج میں حماس کے ڈرون کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس ویب سایٹ لکھتی ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ نے گزشتہ مہینے اسرائیل کی کیبوتس کالونی میں اپنے ڈرون بھیجے اور غزہ پٹی کے پڑوس میں واقع اس شہر کی کامیابی سے تصاویر لی۔
اسرائیلی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج حماس کے ڈرون کا پتا لگانے کی توانائی نہیں رکھتی ہے تو اس صورت میں مذکورہ شہر کے باشندوں کے لئے ہمیشہ خطرہ لاحق رہے گا اور سکون سے زندگی بسر نہیں کر پائیں گے۔
اسرائیلی ڈیفنس ویب سایٹ نے تاکید کی ہے کہ ستمبر کے مہینے میں قسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں ایک ڈرون اڑایا تھا۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے رپورٹ دی تھی کہ یہ ڈرون کامیابی سے پرواز کرنے اور اپنے آپریشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے ٹھکانے پر کامیاب سے اتر گیا۔ ڈرون کی پرواز کی اطلاع اسرائیلی فوجیوں کو نہیں ہوئی۔