الوقت - لندن میں میٹرو کے ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے تقریبا نو لاکھ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لندن میٹرو کے ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ سال نو کے موقع پر رفت و آمد کرنے والے 3 لاکھ مسافروں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میٹرو ملازمین کی تین روزہ ہڑتال کی وجہ سے تقریبا 9 لاکھ افراد اپنی منزل مقصود نہیں پہنج سکے ہیں اور ان تین دنوں سے جاری ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے سر و ساماں میٹرو اسٹیشن اور سڑکوں کے کنارے پڑے ہوئے ہیں۔
جنوبی برطانیہ میں ہونے والا یہ تین روزہ ہڑتال نوے کے عشرے میں سب سے بڑا ہڑتال سمجھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ میٹرو کے ملازمین آٹومیٹک میٹرو چلانے کے حکومت کے فیصلے سے ناراض ہیں۔
آٹومیٹک میٹرو بغیر ڈرائیور کے چلے گی۔ میٹرو ملازمین کی ہڑتال کی اعلان کے بعد لوگوں نے حمل و نقل کے دوسرے ذرائع کا استعمال کیا اور لندن اور جنوبی برطانیہ کے پر ہجوم اسٹیشنوں پر خاص قسم کا سکوت طاری تھا۔ کچھ افراد نے کام پر پہنچنے کے اسٹریس سے بچنے کے لئے دفاتر سے چھٹی لے لی تھی۔