الوقت - صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو فلسطینیوں کے قتل کی اجازت دے دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، نئے منصوبے کے تحت صیہونی حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ فوجیوں کو بغیر کسی عدالت کاروائی کے فلسطینیوں کو قتل کر سکیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت یہ تجویز منظور کرکے اپنے فوجیوں کے ہاتھ کھلے رکھنا چاہتی ہے تاکہ فوجی بے دریغ فلسطینیوں کا قتل عام کر سکیں۔ یہ منصوبہ صیہونی حکومت کے نائب وزیر جنگ الی بن دہان نے پیش کیا ہے۔
ان کا دعوی ہے کہ اس منصوبے میں فوجیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ مقدمہ کی پرواہ کئے بغیر اپنے وظائف انجام دے سکیں۔ در یہ منصوبہ صیہونی فوجیوں کو کاروائی سے پہلے اور بعد میں قانونی تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ہے۔ یہ تجویز ایسی حالت میں پیش کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک فوجی نے زمین پر زخمی حالت میں پڑے ایک فلسطینی کو بہت نزدیک سے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
مذکورہ فوجی سارجنٹ پر فوجی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ مقدمے کی کاروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ٹویٹ کیا تھا کہ مذکورہ فوجی کو آزاد کر دیا جانا چاہئے۔