الوقت - شفچنکو ایک ماہر ہیکر ہے جو روس کی ZOR نامی کمپنی میں کام کرتی ہیں۔
وائٹ ہاوس نے 21 سالہ روسی لڑکی پر ڈیموکریٹ پارٹی کے کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان کو پابندیوں کی اپنی نئی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اسکائی نیوز عربی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی 21 سالہ الیسا شفچنکو ایک ماہر ہیکر ہیں اور ان پرامریکا کی جانب سے انتخابات میں مداخلت کے الزامات عائد ہیں اور ان کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گيا ہے۔
ZOR ایک سائبر سیکورٹی کمپنی ہے جس کو روسی فوربس کے مطابق آلیسا شفچنکو چلاتی ہیں۔ شفچنکو سائبر سیکورٹی کی ایک ماہر ہیں اور انہوں نے اس کی تعلیم کسی سے حاصل نہیں کی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرتے ہوئے روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ٹکنالوجی فراہم کی تھی۔ شفچنکو نے گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عمدا روسی حکومت کے مفاد میں کوئی کام انجام نہیں دیا۔
روسی ہیکر نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ وائٹ ہاوس کی اطلاعات تحریف شدہ ہو یکا حقیقت کو توڑ موڑ کر پیش کیا جا رہا ہو۔ شفچنکو نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک نامعلوم ہیکر اور اس کی بدقسمت کمپنی، امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا بہترین انتخاب ہے۔ شفچنکو نے اس بات کا مذاق اڑایا کہ روس نے سائبر حملے کے ذریعے امریکی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔ روس نے بھی امریکا کے ان دعووں کی تردید کی ہے۔