الوقت - شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ نے اپنی شناخت اور تہذیب کی حفاظت کے لئے شامی عوام کے عزم کو مضبوط بنایا ہے۔
بشار اسد نے بدھ کو دمشق میں کیتھولک عیسائیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ کئی برسوں سے شام میں جاری دہشت گردانہ اقدامات نے شامی عوام کے تمام طبقات اور قومیتوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن اس جنگ کا ایک اہم ہدف جو شامی قوم کے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا، پورا نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شامی قوم کا عزم و ارادہ، اس ملک کے عوام کی تاریخ کا ایک مظہر ہے۔
اس ملاقات میں کیتھولک عیسائیوں کے اس وفد نے حلب شہر کی آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام کے تمام علاقے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے تاکہ جلد از جلد اس ملک میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔