الوقت - صیہونی مخالف تحریک کے ایک رہنما انے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں پر اسرائیل کی کالونیوں کی مذمت میں سیکورٹی کا اقدام، اسرائیل کی مکمل نابودی کے راستے میں پہلا قدم ہے۔
کچھ دن پہلے سیکورٹی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں کی سرزمینوں پر کالونیوں کو فوری کرنے کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس قرارداد کے حق میں سیکورٹی کونسل کے 14 ارکان نے ووٹنگ کی تھی تاہم امریکا نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس قرارداد کا مسودہ ملائیشیا، وینزوئلا، نیوزی لینڈ اور سینیگال نے تیار کرکے سیکورٹی کونسل میں پیش کیا تھا۔
صیہونی مخالف تحریک کے رہنما اور ترجمان ڈیوڈ وایس نے امریکا میں واقع ناٹوری کارٹائی کے ہیڈکواٹر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر یہودیوں نے خوشیاں منائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیکورٹی کونسل کے اس قدم سے بہت خوش ہیں اور ہم نے اسرائیل مخالف تحریک کی حیثیت سے دنیا کو مبارک باد بھی پیش کی۔
صیہونی مخالف تحریک کے رہنما نے کا کہا کہ یہ قرارداد پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ سے یہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پوری طرح غیر قانونی ہے اور ہم فلسطینوں کے خلاف اسرائیل کے تمام اقدامات اور قتل عام کی مخالفت کرتے ہیں۔