الوقت - اس طرح کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ سعودی عرب نے ایران کو اگلے سال ایرانیوں کے فریضہ حج سے متعلق مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
گزشتہ برس حج کے موقع پر سانحہ منا کے بعد ریاض کی منفی کارکردگی کی وجہ سے، ایرانی حجاج، فریضہ حج سے محروم ہوگئے تھے۔
لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات کے مطابق، سعودی مذہبی امور کے وزیر محمد بنتين نے ایران سمیت 80 ممالک کے ساتھ گفتگو شروع کی ہے تاکہ 2017 کے حج کے پروگرام تشکیل دے سکیں۔
اس اخبار کے مطابق ایران کے محکمہ حج و زیارت کو گفتگو کے لئے سعودی عرب مدعو کیا گیا ہے۔ ابھی تک ایران کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ کسی طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس منا میں مناسک حج انجام دیتے ہوئے ہزاروں زائرین خانہ خدا شہید ہوگئے تھے۔ سانحہ منا میں 7 ہزار 480 حجاج شہید ہوئے تھے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد شروع میں 4 ہزار 173 بتائی تھی لیکن بعد میں اس اطلاع کو بھی وزارت صحت کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
سانحہ منا صرف اور صرف آل سعود کی نااہلی اور غلط تدبیروں کا نتیجہ تھا۔