الوقت - داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں مشرقی شام میں کم از کم 22 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اس اتحاد کے جنگی طیاروں نے بدھ کو مشرقی شام کے دیرالزور کے علاقے پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
دیرالزور سال 2014 سے دہشت گرد گروہ داعش کے محاصرے میں ہے اور اس شہر کے لوگوں کی طیاروں سے گرائی جانے والی اشیاء کے ذریعے ہی مدد کی جا سکتی ہے۔
در ایں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دمشق میں روس کے سفارت خانے پر بدھ کو مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے شام میں جنگ بندی اور امن مذاکرات کو معطل کرنے کے لئے یہ حملہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دو مارٹر گولے سفارت خانے کے بیرونی حصے پرگرے اور اس سے کوئی سنگین جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔