الوقت - شامی ذرائع نے دہشت گردوں کے محاصرے میں گھرے فوعہ اور کفریا کے متعدد شہریوں کے انخلاء کی اطلاع دی ہے۔
حلب سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی حلب میں باقی بچے مسلح افراد کے عوض ادلب کے مضافاتی علاقے کفریا اور فوعہ سے عام شہریوں، زخمیوں اور بیماروں کے انخلاء کے لئے ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر کفریا اور فوعہ سے زخمیوں او بیماروں کا ایک اور کارواں حلب کی جانب روانہ ہوا۔
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوعہ اور کفریا سے آٹھ بسیں زخمیوں اور بیماروں کو لے کر حلب کی جانب روانہ ہو گئیں ہیں۔ اس سے پہلے کفریا اور فوعہ سے 10 بسیں دہشت گردوں کی دھمکیوں اور طولانی سفر طے کرکے حلب پہنچی تھیں۔
ان بسوں میں ادلب کے مضافاتی علاقے کفریا اور فوعہ کے زخمی، بیمار اور شہداء کے خاندان کے افراد سوارتھے۔ ان کو جبرین میں موقتی قیام گاہوں میں جگہ دی گئی ہے اور بعد میں ان افراد کو حمص کے حسیاء علاقے میں آباد کر دیا جائے گا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے بتایا کہ کفریا اور فوعہ سے نکلنے والے زخمیوں اور بیماروں کی حالت تشویشناک ہے اور جیسے ہی یہ افراد حلب میں داخل ہوئے ان کو خصوصی طبی سہولیات مہیا کرائی گئی۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے شیعہ اکثریتی فوعہ اور کفریا شہروں کا دو برس سے ظالمانہ محاصرہ کر رکھا ہے۔