الوقت - صیہونی حکومت کی خفیہ سروس موساد کے سربراہ یو سی کوہن نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق، امریکا میں کچھ رپورٹوں میں موساد کے سربراہ یوسی کوہن کی ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کا ذکر ہے۔
کوہن نے اپنے امریکی دورے کے دوران ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نیوزی لینڈ اور فلسطین کی جانب سے مجوزہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں صیہونی کابینہ نے ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حالیہ قرارداد کو ویٹو کر دیں۔ فلسطینیوں کی اس قرارداد میں صیہونی حکومت کے کالونی کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کی عالمی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی کالونیوں کی تعمیر کے اقدامات کی حمایت کی تھی۔
موساد کے سربراہ کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کی خبر ایسی صورت میں سامنے آئی ہے کہ صیہونی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے كیٹزل كاٹز نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے 2003 میں مقبوضہ فلسطینی زمین میں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کے حمایت میں اسرائیل کو پیسے دیے تھے۔