الوقت - ایران، روس اور ترکی کے وزرائے دفاع کا سہ فریقی اجلاس منگل کو ماسکو میں منعقد ہوگی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی شام خاص طور پر حلب کی صورتحال پر ٹیلیفونی گفتگو کے بعد، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان، روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شويگو اور ترکی کے وزیر دفاع فکری ایشیک کی موجودگی میں ماسکو میں منگل کے روز سہ فریقی اجلاس ہوگا۔
ایران کے وزیر دفاع اس سہ فریقی اجلاس میں اپنے روسی اور ترک ہم منصب سے علاقے اور شام خاص طور پر حلب کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے شام کے حلب شہر کے حالات کے بارے میں ٹیلیفونی گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف اور مولود چاوش اوغلو نے شام کے حلب شہر سے عام شہریوں کے محفوظ نکلنے اور اس شہر میں جنگ بندی کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔