الوقت - مقبوضہ فلسطین کے شافات کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شافات میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فلسطینیوں نے پتھراؤ شروع کر دیا جس میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔
جمعرات کو بھی صیہونی فوجی بڑی تعداد میں شافات کیمپ میں گھس گئے تھے جس کے بعد فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں ہوئی تھیں اور کئی فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔
اس درمیان صہیونی وزیر اعظم بنيامن نیتن یاہو نے بیت المقدس شہر میں فلسطینی مکانوں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔