الوقت - روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6462 افراد جن میں تین ہزار مسلح افراد اور 301 زخمی شامل ہيں، مشرقی حلب سے نکل گئے ہیں۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزرات دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مشرقی حلب سے 6462 افراد کا انخلاء ہوا ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر ان افراد میں تین ہزار مسلح افراد اور 301 افراد زخمی بھی شامل ہیں جو بسوں اور ایمبولنس کے ذریعے مشرقی حلب سے نکلے ہیں۔
روس کے امن مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کی بنیاد پر منتقلی کے اس عمل کی نگرانی روسی افسران اور بین الاقوامی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حکام کر رہے ہیں۔
ان افراد کی منتقلی کے لئے بسوں اور ایمبولنس کے 9 کارواں بنائے گئے ہیں۔