الوقت - قزاقستان کے صدر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیام نتن یاہو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگلے ہفتے تہران جا رہا ہوں، کوئی پیغام ہے؟ اسرائیل سے وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے کہیئے گا کہ ہم کو دھمکی نہ دیں۔
صیہونی وزیر اعظم نے قزاقستان کے صدر سے مطالبہ کیا کہ ایران سے کہیں کہ وہ اسرائیل کو دھمکی دینا بند کرے اور اسرائیل سے بارے میں اپنی پالیسی تبدیلی کرے تاکہ اسرائیل بھی ایران کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے۔
نتن یاہو اس وقت قزاقستان کے دو روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربایف سے دار الحکومت آستانہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قزاقستان کے صدر نے نتن یاہو سے پوچھا کہ کیا ایران کے لئے کوئی پیغام ہے، میں اگلے ہفتے تہران کا دورہ کرنے والا ہوں، جو بھی پیغام ہوگا میں ایرانی حکام تک پیغام پہنچا دؤں گا۔
نتن یاہو نے اس کے جواب میں کہا کہ ایران سے کہئے گا کہ اب اسرائیل کو دھمکی دینا بند کرے، ہم خرگوش نہیں ہیں بلکہ شیر ببر ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہمیں دھمکی دی تو خود کے لئے خطرہ مول لیں گے۔ اگر ایران، اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرے گا تو ہم بھی ایران کے بارے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرں گے۔
یورشلم پوسٹ نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا کہ نتن یاہو نے نظر بائیف کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اسرائیل کو تباہ کرنے کے بارے میں ایران کی دھمکیوں کو حقیقت پر مبنی سمجھتے ہیں، نتن یاہو نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ایران، اسرائیل کو برباد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔