الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پسماندہ علاق میں طبی امداد پہنچانے میں سپاہ پاسداران کی خدمات قابل ستائش ہے، کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سیستان و بلوچستان صوبے کی ترقی اور تعمیر نو کے لئے پچاس کروڑ ڈالر کی رقم مخصوص کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت پر زاہدان میں 12 اسپتالوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کے افراد ملک کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی خدمات میں کافی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ باوجود اس کے کہ سپاہ کی اصل ذمہ داری ملک میں سیکورٹی نظام قائم کرنا ہے خاص طور پر غیر ملکی دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے لیکن یہ ادارہ اپنے انقلابی اور جہادی جذبات سے اپنی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ہر طرح کی خدمات پہنچاتے ہیں جن میں طبی امداد بھی شامل ہوتی ہے۔
انھوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران کو جہاں بھی مشکل نظر آتی ہے وہ فورا اس مشکل کو حل کرنے پر کمر بستہ ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اب تک ملک کے دور دارز علاقوں میں وسیع اور پیشرفتہ طبی امداد پہنچائی ہے حتی پیچیدہ علاقوں میں بھی اس نے قابل ستائش اقدام کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے سستے اسپتالوں کی بنیاد رکھنے کی کافی توانائی پائی جاتی ہے کہا کہ اس شعبے وزرات صحت کی حمایت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سیستان اور بلوچستان ایران کے سنی اکثریتی صوبے ہیں جس پر ایران کی حکومتیں ہمیشہ سے توجہ دیتی رہتی ہیں۔