الوقت - برطانیہ کے وزیر دفاع نے اتوار کو کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکومت کے اپنے ہم منصب کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہیں لیکن مغربی ممالک روس کے ساتھ ایک شریک کی حیثیت سے برتاؤ نہیں کر سکتے اور ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ روس ایک اسٹراٹیجک حریف ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فالون نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے نئے وزیر دفاع جیم میٹز کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہوں تاکہ روس کے ساتھ کشیدگی کم ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں نے کہا کہ شام کے بحران کا حل کس طرح کیا جائے اس بارے میں ہم روس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
فالون نے کہا کہ روس کے ساتھ یہ تعاون ایک پارٹنر کے طور پر نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں روس ہمارا ایک اسٹرٹیجک حریف سمجھا جاتا ہے، ہمیں اس موضوع کو درک کرنا چاہئے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس یمن کی مستعفی حکومت کو برسر اقتدار لانے کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریات واضح ہیں اور سعودی پر ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لئے اسے اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے۔
مائیکل فالون نے اسی طرح شام کے حلب شہر میں فوج کی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی یہ پیشنگوئی ہے کہ شام کی فوج حلب میں فاتح رہے گی۔