الوقت - تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار محاصرے میں گھرے شیعہ اکثریتی شہروں کفریا اور فوعہ کو دسیوں میزائل اور مارٹر گولے داغے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر شمالی ادلب کے مضافاتی شہرووں کفریا اور فوعہ پر ایک بار پھر وحشیانہ حملہ کیا ہے جس میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فوعہ شہر کے زیادہ تر اسپتال، دہشت گردوں کے شدید حملوں کی وجہ سے یا تو تباہ ہوگئے ہیں یا محدود خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایک مقامی ذریعے نے کہا ہے کہ بنش، معرہ مصرین اور رام حمدان شہروں میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے فوعہ اور کفریا کے آبادی والے علاقوں پر 40 سے زائد میزائل اور گولے فائر کئے جا چکے ہیں جس میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فوعہ اور کفریا پر تکفیری دہشت گردوں کے شدید حملے ایک ہفتہ پہلے شروع ہوئے ہیں جن میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں کچھ افراد تو اپنے پورے خاندان کے ساتھ اپنے گھر کے ملبے میں دفن ہوگئے۔ سیکڑوں افراد حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں اور متعدد عمارتیں اور گھر پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں۔