الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر نے مشرق وسطی کی جنگوں میں واشنگٹن کے 6 ٹریلین ڈالر کے خرچےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان مداخلت کو ختم کرنے پر تاکید کی ہے۔
پولیٹکا کے حوالے سے الوقت کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نو منتخب صدر نے منگل کے روز کیرولینا میں ایک اجلاس کے دوران یہ عہد کیا کہ مشرق وسطی میں فوجی مداخلت کو کم کروں گا۔
انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان حکومتوں کی سرنگونی سلسل رکنا چاہئے جن کی امریکا سے کوئی شناخت نہیں ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر نے مشرق وسطی میں داعش کے خلاف جنگ کو تیز کرنے پر تاکید کی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بیان کرتے ہوئے مداخلت کے تخریب کاری سلسلے کو رکنا ہوگا۔ انہوں نے کیرولینا کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دنیا کی جھڑپوں سے کنارہ کشی کرنا ہوگا کیونکہ اس طرح کی مداخلت امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے قسم کھائی کہ امریکا کے فوجی اب ان علاقوں میں جنگ نہیں کریں گے جہاں ان کو جنگ نہیں کرنی چاہئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 'عدم مداخلت' پر مبنی امریکی فوج کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کسی غیر ملکی تنازع میں مداخلت کرنے کے بجائے داعش کو شکست دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی حکومتوں کے تنازعات میں شمولیت ختم کردیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے اور داعش کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔