الوقت - صیہونی پارلیمنٹ کنیسیٹ نے پیر کی رات ابتدائی ووٹنگ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے دسیوں فلسطینی محلوں پر قبضہ کرنے کے قانون میں اصلاح کی تجویز پر مہر لگا دی ہے۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے پر فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ کرنے کے قانون کے بل کو حتمی شکل دینے کے لئے کنیسیٹ میں تین بار ووٹنگ ہوگی اور اس کے بعد یہ تجویز منظور کی جائے گی۔
اس منصوبہ کی بنیاد پر فلسطینی سرزمین عمونا میں 330 كالونياں تعمیر کی جائیں گی اور اسے صیہونی علاقوں میں شامل کر لیا جائے گا۔
اسرائیل، فلسطینی علاقوں میں کالونیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے کے آبادی کے توازن کو اپنے مفاد میں موڑنے کی کوشش میں ہے تاکہ فلسطین کے ان علاقوں پر اپنے تسلط کا دعوی کر سکے۔
در ایں اثنا صیہونی پولیس نے پیر کو صیہونی بستیوں کے باشندوں کے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ اسی کے ساتھ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے مضافاتی علاقوں میں کھدائی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
مسجد الاقصی کے ڈائریکٹر عمر كسواني نے صیہونیوں کے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی مدت میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی، مسجد الاقصی میں صہیونی حکومت کی کھلی مداخلت ہے۔