الوقت - تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے بروکینگز یونیورسٹی کی ایک نشست میں کہا کہ دنیائے عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی الگ سے صلح نہیں ہوگی۔ میں یہ بات آپ سے میں پوری وضاحت سے کہہ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کا حامی ہوں لیکن میں آپ سے حقیقت کہنا چاہتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اسرائیل کے مستقبل کے حوالے سے پریشان کیوں ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ اسرائیل خطرے سے بہت نزدیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی عدیم المثال اور شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کالونیوں کی تعمیر یا دو ریاستوں کے حل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیر منصفانہ اقدام کی امریکا حمایت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے جنہوں نے اس اجلاس میں خطاب کیا، کہا کہ کالونیوں کی تعمیرات، امن کے راستے میں رکاوٹ نہيں ہے بلکہ یہودی حکومت کو باضابطہ قبول نہ کرنا، امن کے راستے کی رکاوٹ ہے۔ جان کیری نے شام کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کا فوجی حل نہیں ہے۔