الوقت - شام کے شمالی شہر حلب میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری رفتار سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقے آزاد ہوتے جا رہے ہیں۔ اس درمیان اسلامی جمہوریہ ایران نے جنگ سے متاثر حلب شہریوں کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ کی ہے۔
مشرقی حلب کے علاقے میں فوج کو ملنے والی زبردست کامیابی کے بعد اس علاقے کے رہائشی وہاں سے فرار کر فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں پہنچے جہاں انہیں انسان دوستانہ امداد فراہم کرائی جا رہی ہیں۔
ایران کے فلاحی ادارے الثقلین نے کمبل، گدے، کھانے پینے کی چیزیں اور ادویات جنگ زدہ علاقے میں روانہ کی ہیں۔ انسان دوستانہ امداد کی یہ تیسری کھیپ ہے جو حلب بھیجی گئی ہے۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں جمعے کو دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
دوسری طرف شامی حکومت مختلف علاقوں میں باغی تنظیموں کے لئے صلح کی پیشکش پر بھی غور کر رہی ہے جس کے نتيجے میں دارالحکومت دمشق کے قریب شهل التل نامی علاقے میں مسلح باغیوں نے اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کر دیئے۔ اس سے پہلے خان الشیخ میں بھی باغیوں کے ساتھ فوج کا معاہدہ ہوا تھا۔