الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سنیچر کو ایک اعلی وفد کے ساتھ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔
محمد جواد ظریف 45 صنعتی، معدنیات، تجارتی اور زرعی کمپنیوں، 15 سائنسی اداروں اور 8 بینکوں کے اعلی افسران کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورہ ہندوستان کے دوران، ہندوستانی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور ہارٹ آف ایشيا کانفرنس کو خطاب کرنے کے علاوہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ ہندوستان میں دیگر کئی پروگراموں کو خطاب کریں گے۔
ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی لین دین 2015-2016 میں 8 ارب 299 ملین ڈالر تک پہنچا تھا۔