الوقت - ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراق میں ایران تجارتی امور کے سربراہ محمد رضا زادہ کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان سالانہ تجارتی لین دین 13 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کی اشیاء غیر پیٹرولیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اشیاء ایران سے عراق صادر ہوتی ہیں۔ منگل کو ایران کے شمالی صوبے گلستان میں اقتصادی اور تجارتی امور کے ماہرین کی ایک نشست میں محمد رضا زادہ کا کہنا تھا کہ ایران سے صادر ہونے والی زیادہ تر اشیاء کی قیمتین مناسب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے عراق صادر ہونےوالی اشياء میں 17 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے صادر ہونے والی اشیاء میں گاڑیاں، کھانے پینے کی اشیاء، دودھ دھی اور انجینئرنگ اور ٹکنالوجی شامل ہیں۔
ایران کے تجارتی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ گلستان صوبے کی سیاحتی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ گلستان، خوزستان اور خراسان صوبوں کی طرح عراق کے گردشگروں کا مرکز بنے گا اور جلد ہی اس صوبے سے عراق کے لئے پروازیں شروع کی جائیں گی۔