الوقت - واشنگٹن میں بروکینگز تحقیقاتی مرکز کی جانب سے کرائے گئے سروے میں یہ پتا لگانے کی کوشش کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر داعش کے حامی اور طرفدار کس ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔
اس سروے کے مطابق پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر داعش کے سب سے زیادہ حامی سعودی ہیں۔ اس تحقیقاتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2015 میں سوشل میڈیا پر داعش کے 20 ہزار حامی ہیں اور ان کا تعلق دنیا کے 11 ممالک سے ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ان ممالک میں سعودی عرب سر فہرست ہے اس طرح سے سعودی عرب میں ٹویٹر پر داعش کے 866 حامی ہیں۔
سعودی عرب کے بعد جو داعش کے حامیوں کا گڑھ ہے، دوسرے ممالک کا نمبر آتا ہے تاہم ان کے بارے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اس تحقیقات مطابق ٹویٹرپر شام سے 507 حامی جبکہ عراق سے داعش کے 453 حامی، ٹویٹر پر داعش کے دہشت گرد گروہ کو فالو کرتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر شام اور عراق کے ہونے پر زیادہ تعجب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان ممالک کے بعض علاقوں پر داعش کا قبضہ ہے لیکن زیادہ تعجب سعودی عرب جیسے مملک پر ہوتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بارے میں بارہا خبریں شائع کی ہیں۔ سعودی عرب میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹویٹر پر اتنے زیادہ فالوارز سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب میں داعش کے حامی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں۔