الوقت - ایک اسرائیلی خاخام نے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے کمزور اور نمائشی طاقت پر مبنی سید حسن نصراللہ کے بیانات کی تائید کی۔
صیہونی حکومت کے ایک سینئر خاخام نے صیہونی حکومت کے ٹیلی وژن چینل -10 سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی اس تشبیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ حکومت مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے، کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سید حسن نصر اللہ ہم سے بہتر طریقے سے ہماری حکومت کو پہچانتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے اس خاخام کا کہنا ہے کہ جب سید جسن نصر اللہ نے اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دیا تھا تو ہم نے اس وقت ان کے بیان کو اسرائیل کے خلاف نفسیاتی جنگ سمجھا تھا کہ یہ باتیں حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کے حوصلے بڑھانے کے لئے کہی گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سید حسن نصر اللہ، ہم سے بہتر اسرائیل کو سمجھتے ہیں۔
اس یہودی خاخام نے حالیہ دنوں میں حیفا میں شدید آتشزدگی اور اس پر کنٹرول پانے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کو کئی دن گزر گئے لیکن ہماری شسکت خوردہ حکومت اس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اب مجھے یقین نہیں ہے کہ علاقے میں جنگ شروع ہونے کی حالت میں اسرائیل کم از کم اپنے عوام کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو سکے گا۔
اس اسرائیلی خاخام نے کہا کہ دنیا نے 2000 اور 2006 میں ہمارا مذاق اڑایا اور اب نتن یاہو کے سبب پہلے سے زیادہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔