الوقت - پاکستان کے وزیر نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لئے دو سینئر فوجی افسران کو منتخب کر لیا ہے۔
کئی ہفتوں سے جاری افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔
پاکستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ قمر باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو فور اسٹار جنرلز کے عہدے سے ترقی دے دی گئی ہے جو 28 نومبر پیر سے نافذ ہو جائے گی۔
دونوں جنرل 29 نومبر منگل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اسی دن موجودہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جنرل جاوید باجوہ کو کشمیر اور شمالی علاقوں کے امور کا وسیع تجربہ ہے اور میجر جنرل کی حیثیت سے انہوں نے شمالی علاقوں کی فوجی كمانڈ کی قیادت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید دہشت گردی کو پاکستان کے لئے ہندوسان سے بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔