الوقت - مصر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنگ زدہ شام کی مدد کے لئے رپورٹ کے مطابق، 18 پائلٹ روانہ کئے ہیں اور اگلے سال کے شروع میں مزید پائلٹوں کے ارسال پر غور کر رہا ہے۔
جمعرات کو لبنانی اخبار االسفير نے ایک باخبر عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر نے پالٹوں کو 12 نومبر کو مغربی شام کے حماۃ شہر میں واقع ہوائی چھاؤنی روانہ کیا اور ان کے پہنچنے پر اس ٹیم میں 4 سینئر مصری فوجی افسران بھی شامل ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ سے دمشق میں مسلح آرمی اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں مصر کے دو میجر جنرل بھی موجود ہیں۔ مصری جنرل شام کے قنیطرہ شہر میں جنوبی محاذ سمیت فرنٹ لائن کا معائنہ کرتے ہیں۔
اس روزنامے کے مطابق، 2017 میں جنوری کے آخر تک مزید مصری فوجی شام میں فوجی کارروائی میں شامل ہوں گے اور یہ تعاون حماۃ کی فضائی چھاؤنی کی فضائی مدد تک محدود نہیں ہے۔
شام کی قومی سلامتی بیورو کے سربراہ میجر جنرل علی مملوک اکتوبر میں ایک دن کے دورے پر قاہرہ گئے تھے جہاں انہوں نے مصر کے سینئر خفیہ حکام کے ساتھ گفتگو کی تھی۔
بات چیت کے دوران دونوں فریق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون میں توسیع اور سیاسی مواقف کو ہماہنگ کرنے پر موافقت کی تھی۔ یہ خبر شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے دی تھی۔