الوقت - روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور كوناشنكوف نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں عام شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں کلورین اور فاسفورس کیمیکل کا استعمال ثابت ہو چکا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے گئے ہتھیاروں کے جو نمونے لے کر ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں نے کیمیائی مواد کا استعمال کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی فوجیوں نے دہشت گردوں کے توپخانوں کے کئی دھماکہ خیز مواد کے گولوں کی تحقیقات کی ہے جو کیمیائی مواد کے حامل پائے گئے جبکہ جن علاقوں میں کیمیائی مواد استعمال کئے گئے ہیں وہاں کی مٹی کو بھی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی روسی میڈیا اعلان کر چکا ہے کہ دہشت گردوں نے شام کے حلب شہر میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔