الوقت - عراقی پولیس کے کمانڈر نے بتایا کہ 1850 مربع کلومیٹر کے علاقے کے آزاد ہونے کے ساتھ ہی صوبہ نینوا کے جنوبی علاقے کے تمام علاقے عراقی سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔
عراقی پولیس کے چیف کمانڈر شاکر جودت نے ایک بیان میں بتایا کہ موصل کی آزادی کی مہم کے دوران جنوبی سیکٹر مکمل طور آزاد ہو گئے ہیں اور پولیس فورس موصل میں داخل ہونے اور شہر کے ایئر پورٹ اور الغزلانی فوجی چھاؤنی کو آزاد کرانے کے لئے حکم کا انتظار کر رہی ہے۔
سومريا نیوز کے مطابق، اس دوران 10815 خاندان اور 11168 افراد داعش کے قبضے سے آزاد ہوئے۔ عراقی پولیس فورس موصل شہر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس بیان کے مطابق، آزاد ہوئے علاقوں میں اسکول اور پولیس مرکز قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور پانی و بجلی کی فراہمی کے مراکز کو دوبارہ شروع کیا جائے گا اور ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گی ۔
عراقی پولیس کے کمانڈر کے مطابق، القيارہ سے موصل ایئر پورٹ تک پھیلے موصل کے جنوبی علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی میں، 951 دہشت گرد ہلاک اور 269 کار بم ناکارہ بنایا گیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، القيارہ شہر سے موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان مہم جاری ہے۔