الوقت - ایسی حالت میں افغانستان کے وزیر اطلاعات و نشریات کے استعفی کی وجہ بیماری بتائی گئی ہے، عبد الباری جہانی نے اپنے فیس بوک پیچ پر اپنے استعفے کا سبب بیان کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر اطلاعات ونشریات عبد الباری جہانی نے جہنوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، اپنے استعفے کا سبب بیان کرتے ہوئے فیس بوک بیچ پر لکھا کہ ایوان صدر نے وزارت اطلاعات و نشریات کا موازی ادارہ پیدا ہوا گیا ہے جو نہ صرف وزارت کے روز مرہ کے امور میں خلل پیدا کرتا ہے بلکہ عملی طور پر اس ادراے نے وزارت کو لاچار اور غیر مفید کر دیا ۔
واضح رہے کہ عبد الباری جھانی کے استعفے کی خبر دس روز پہلے شائع ہوئی تھی اور آغاز میں ان کے استعفے کا سبب ان کی بیماری بتایا گیا لیکن ایوان صدر نے ابھی تک عبد الباری جہانی کا استعفی قبول نہيں کیا ہے۔
افغانستان کے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزارت خانے میں نئے افراد کے انتخاب کے لئے ان کی زیادہ تر تجاویز مسترد کر دی گئیں، اس وزارت خانے میں ان کی ایک نہیں سنی جاتی تھی کیونکہ افراد کی تبدیلی اور ان کی منتقلی ایوان صدر یا دفاتر کی اصلاح کمیٹی پر منحصر ہوتی ہے۔
عبد الباری جہانی کا کہنا ہے کہ جب صدر جمہوریہ کو ہفتے میں ایک بار اپنے وزارء سے ملاقات کا وقت ملے اور سارے ملکی امور اور دفاتر کے کام مشیر اور نزدیکی افراد انجام دیں تو انہیں وزارء سے زیادہ کام کی امید نہیں کرنی چاہئے۔