الوقت - صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرۃ نے بتایا ہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی میں واقع البريج کیمپ پر حملہ کرکے 26 سالہ فلسطینی نوجوان محمد ابو سعد کو گولی مار دی۔
دو دن پہلے بھی اسرائیلی فوجیوں نے البريج کیمپ پر حملہ کر 2 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی ہلاک ہوا۔
صیہونی فوج کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی تھی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے صیہونی حکومت اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نہتے فلسطینوں کی تعداد 239 ہوگئی ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے کم از کم 554 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اکتوبر 2015 سے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کا نیا دور جاری ہے۔