الوقت - حماس کے بین الاقوامی رابطے کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ حماس اور ایران کے تعلقات بحال ہوگئے ہیں اور موجود وقت میں تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ ایران اور تحریک حماس کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ تعلقات اپنے صیحیح راستے پر یعنی غاصب حکومت سے مقابلے میں مزاحمت کی حمایت کے راستے پر گامزن ہیں۔
اسامہ حمدان نے موریتانیہ کے اخبار الاخبار اینفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حماس کے تعلقات بہت قدیمی ہیں اور 25 سال سے زیادہ عرصے سے دونوں کے تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور بے شک تعلقات میں پیدا ہونے والے رخنہ کا اثر تو باقی رہے گا تاہم دونوں ہی پوری طاقت سے اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران اور حماس کےتعلقات کی بنیاد مزاحمت اور فلسطینی امنگوں کی حمایت ہے۔
حماس کے اس رکن نے فلسطینیوں کے درمیان قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے موجود اختلافات کو افسوس ناک قرار دیا ۔