الوقت - ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد گروہ نہ صرف ترکی کے لئے بلکہ پاکستان کی سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہے۔
پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بات کہی۔
پاکستان کی پارلیمنٹ کو تیسری بار خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن کا نیٹ ورک دنیا کے 120 ممالک میں ہے اور یہ گروہ پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح اللہ گولن گروہ کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رجب طیب اردوغان نے کہا کہ 15 جولائی کی فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے پاکستان نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکوں کو دوسرا گھر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک عوام نے بغاوت کی کوشش ناکام بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔