الوقت - پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہو گئی۔
تکفیری دہشت گردوں نے بلوچستان کے نوشكی علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک موٹر سائیکل عزاداروں کے درمیان دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز کی چوکسی سے ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔ کوئٹہ سے 62 بسوں کا ایک قافلہ عزاداروں کو لے کر کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوا ہے۔
اب تک تیس ہزار پاکستانی عزادار ایران کے سرحدی شہر زاہدان پہنچ چکے ہیں۔ یہ عزادار، کربلا میں چہلم کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد دوبارہ ایران لوٹیں گے اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی برسی میں شرکت کریں گے۔