الوقت۔ گزشتہ برس دنیا بھر میں 5 برس سے کم عمر بچوں کی سب سے زیادہ اموات صرف 10 ممالک میں ہوئی ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 6 سال سے کم عمر کے 5.9 ملین بچے ہلاک ہوئے جن میں 60 فیصد کا تعلق ایشیا اور افریقہ کے 10 ممالک سے تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق بچوں کیلئے نمونیہ سب سے مہلک بیماری ثابت ہوئی ہے۔ ان ممالک کی فہرست میں ہندوستان، پاکستان، بنگلادیش اور انڈونیشیا کا بھی نام شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 5.9 ملین بچوں میں سے نصف 28 دن کے ہونے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔