الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سویلین جوہری معاہدے پر دستخط کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق جمعرات کو ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد جاپانی حکام نے ہندوستانی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے جاپانی ہم منصب شنذو آبے اور دوسرے جاپانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم کا دورہ جاپان ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے ساتھ کے ساتھ تعاون کو وسیع کرکے جوہری سپلائر گروپ میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جوہری سپلائر گروپ نے گزشتہ جون میں جنوبی کوریا میں ایک اجلاس کیا تھا جس میں اس گروپ کے زیادہ تر ممالک نے ہندوستان کی ایٹمی سپلائر گروپ میں رکنیت کی حمایت کی تھی لیکن چین کی مخالفت کی وجہ سے نئی دہلی اس گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔