:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

شام کی مدد جاری رہے گي : ایران

Tuesday 8 November 2016
شام کی مدد جاری رہے گي : ایران

الوقت - ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات، عمیق اور اسٹرٹیجک ہیں اور تہران کی جانب سے دمشق کی مدد جاری رہے گی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کو شام کے سکریٹری خارجہ فیصل مقداد سے تہران میں ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی، دوستانہ اور عمیق قرار دیا اور کہا کہ موجودہ وقت میں کہ جب شام کے خلاف شدید حملے ہو رہے ہیں، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کی توسیع ضروری ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقائی مسائل خاص طور پر شام کاے مسئلے اور تکفیری دہشت گرد گروہوں سے جدوجہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، دہشت گردی اور صیہونزم سے جدوجہد میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور سیاسی اعتبار سے بھی شام کے بحران کے حل کے لئے دمشق حکومت کے مواقف بہت ہی سنجیدہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے ساتھ علاقائی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کئے جانے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی، دہشت گردی سے جدوجہد اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام پر مرکوز ہے اور تہران نے شام کے ساتھ تعاون میں اقتصادی امور سے ہٹ کر اصولوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح عالم اسلام کے داخلی مسائل سے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ عالمی اور سامراجی طاقتیں اپنے مفادات کے لئے مسلم ممالک کے درمیان اختلافات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

اس موقع پر شام کے سکریٹری خارجہ نے ایران کو عالم اسلام اور علاقے کا اہم اور طاقتور ملک قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے علاقے میں دہشت گرد گروہوں سے مقابلہ کے لئے علاقائی ممالک اور عالم اسلام کی سطح پر وسیع کوشش کی ضرورت ہے۔

ٹیگ :

تہران شام پارلیمنٹ اسپیکر

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے