الوقت - داعش کے دہشت گردوں کی تنخواہ لے کر داعش کا ایک سرغنہ شام فرار ہو گیا۔
داعش کا ایک سرغنہ پچاس لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم لے کر موصل سے فرار ہو گیا جو دہشت گردوں کے درمیان تقسیم کی جانے والی تھی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے مالی امور کا انچارج ابوالبرا القحطانی موصل سے پچاس لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم لے کر شام فرار ہو گیا۔
داعش کا کہنا ہے کہ اس رقم سے دہشت گردوں کی تنخواہ تقسیم کی جانی تھی جسے لے کر القحطانی شام فرار کر گیا۔
داعش کے پانچ سرغنوں میں سے ایک القحطانی، اتوار کو اس وقت موصل سے دہشت گردوں کی تنخواہ لے کر فرار ہو گیا جب اس کو یہ اطلاع ملی کی عراقی فوجی اور رضاکار فورس تیزی سے پیشرفت کرتے ہوئے موصل کے کئی علاقوں کو آزاد کرا چکے ہیں۔
ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ القحطانی شام پہنچا ہے یا نہیں لیکن اس کی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ داعش کے دہشت گردوں کی تنخواہ کی رقم لے کر موصل سے فرار ہو چکا ہے۔
ادھر داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کی جانب سے پہلے ہی فرمان جاری ہو چکا ہے کہ فرار ہونے والے جنگجوؤں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے۔ اس کے باوجود داعش کے بہت سے دہشت گرد بغدادی کا ساتھ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔