:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

13 آبان کے واقعے کے علاقائی، عالمی اور داخلی اثرات

Sunday 6 November 2016
13 آبان کے واقعے کے علاقائی، عالمی اور داخلی اثرات

الوقت - موسسہ تحقیقات نور میں عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی مسائل کے ماہر ڈاکٹر سعد اللہ زارعی نے خطاب کیا۔ اس نشست میں ڈاکٹر زارعی نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے داخلی، علاقائی اور بین الاقوامی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکا کے جاسوسی کے اڈے  پر طلبہ کے قبضے کو علاقائی سطح پر تاریخی موڑ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے سفارتخانے یعنی جاسوسی کے اڈے پر طلبہ کا قبضہ تاریخ ساز واقعہ ہے اور اس نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم اثرات مرتب کئے۔  اس کا مطلب یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں عظیم تبدیلیاں سامنے آئیں اور یہی سبب تھا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر طلبہ کے قبضے کے دن کو دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا تھا۔ یہی سبب ہے کہ اس واقعے کی سالگرہ کے موقع پر امریکی اس واقعے کی تحلیل اور تجزیہ میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ پر نظر ڈالنے سے یہ پتا چلتا ہے کہ کوئی بھی یہ فراموش نہیں کر سکا کہ 13 آبان مطابق 3 نومبر کو کونسا واقعہ رونما ہوا تھا۔ 13 آبان 1979 کو حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ کے پیرو مسلم طلبا نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کرلیا تھا۔

ڈاکٹر زارعی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جب تہران میں امریکا کے سفارتحانے پر طلبہ کے قبضے کا جائزہ لیا جاتا ہو تو اس مسئلے کے قانونی پہلوؤں پر کم اور اس کے سیاسی نتائج پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایران کے اندر اس کے قانونی پہلوؤ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

داخلی سطح پر اس واقعے کے اثرات :

 داخلی سطح پر اس واقعے نے ایرانی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کر دیا۔ ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی پہلے سے زیادہ نظر آنے لگی اور ایرانی قوم میں مزاحمت اور استقامت کا جذبہ مضبوط ہوا۔ امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کئے جانے کے واقعے سے پہلے پائی جانے والی تشویش، واقعے کے بعد اعتماد بہ نفس میں تبدیل ہوگئی اور مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی جذبہ اپنے عروج پر پہنچ گیا۔  اس طرح سے بڑی جرات سے کہا جاسکتا ہے کہ اگر امریکی جاسوسی کے اڈے پر قبضے کا واقعہ نہ تو یہ حالات کبھی بھی پیش نہ آتے۔

عالمی سطح پر اس کے اثرات:

ڈاکٹر زارعی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہاں پر جو چیز سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ یہ جاسوسی کے اڈے پر طلبہ کے کنٹرول کے واقعے نے امریکا کی غنڈہ گردی اور رعب و دبدبے کے چکناچور کر دیا۔ اس بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس واقعے سے پہلے تک امریکا خود کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت سمجھتا تھا اور اس کو سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کا انتظار بھی تھا، وہ دنیا کی تنہا طاقت بننے کا خواب دیکھ رہا تھا اور سمجھ رہا تھا کہ دنیا کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں ہوگی لیکن اس واقعے نے تمام اندازوں کو تبدیل کر دیا اور امریکا کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

اس واقعے کے علاقائی اثرات :

ڈاکٹر زارعی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اس واقعے کا پہلا رد عمل علاقے میں اس طرح سامنے آیا کہ علاقے اور علاقے کی باہر کی قومیں گروہ گروہ کی شکل میں ایرانی سفارتخانوں میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے سفارتخانوں میں تقاریر کرکے اور میمورینڈم پر دستخط کرکے اعلان کیا کہ وہ ایرانی قوم کے ساتھ ہیں اور ایران کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاروائی کا معقول جواب دیں گیں۔ یہاں تک کہ مغربی ممالک میں غیرمسلم افراد نے ایرانی سفارتخانوں میں حاضر ہوکر ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔  پوری دنیا میں ایران کی حمایت کی عظیم الشان لہر شروع ہوئی اور سرکاری طور پر ایرانی حکومت اس واقعے کی وجہ سے الگ تھلگ نہیں بڑی۔ اس حوالے سے سب سے بہترین ردعمل شام کے موجودہ صدر حافظ الاسد کی جانب سے آیا اور انہوں نے ایرانی طلبہ کے اقدام کی کھل کر حمایت کی۔

ٹیگ :

13 آبان امریکا جاسوسی اڈہ ایران امام خمینی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے