الوقت - تیز پتے کا استعمال لوگ کھانے میں کرتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ صحت بھی صحیح و سالم رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں تیز پتے کی ایک پتی کو اپنے دانتوں پر رگڑنے سے اس کا پیلا پن آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے ۔ دواؤں کی خصوصیات والے اس پتے کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کے دوسرے فوائد کے بارے میں:
پیٹ سے متعلق بیماریوں کا علاج
دانتوں کا پیلا پن ختم کرنے کے علاوہ تیز پتے کے استعمال سے لوگ اپنی پیٹ سے متعلق پریشانیوں کو بھی دور کر سکتے ہیں۔ روزانہ اس کا استعمال چائے میں کیا جائے تو قبض، گیس اور دوسری بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
کینسر سے دفاع میں بھی مددگار
کینسر ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ سبھی لوگ جانتے ہیں لیکن بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ عموما ذائقہ کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جانے والا تیز پتہ کینسر سے بھی لڑنے میں بہت اہم ثابت ہوتا ہے۔
تیز پتے کے استعمال کے بعد آئے گی اچھی نیند
کئی لوگ اپنی بھاگ دوڑ بھری زندگی اور کام کی پریشانیوں کی وجہ سے بہت کم سو پاتے ہیں۔ ایسے لوگ اگر رات میں کھانا کھاتے وقت پانی میں تیز پتے کے تیل کے چند قطرے ملا کرپئیں تو اچھی نیند آسکتی ہے۔
شوگر میں بھی کارگر
دنیا بھر میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شوگر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ۔ آپ کو جان کر تعجب ہوگا کہ اس بیماری کو دور کرنے میں تیز پتہ کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ تیز پتہ آپ کے بلڈ شوگر کو نارمل کرتا ہے۔