الوقت - پاکستان میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 19 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے کراچی شہر میں دو ٹرینیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے بہت سے بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس حادثے میں اب تک 19 لوگوں کی ہلاکت اور چالیس سے زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اسی طرح اب بھی بہت سے مسافر بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حادثہ کنٹرول روم کے آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے ہوا اور اس نے آمنے سامنے سے آنے والی ٹرینوں کی پٹری نہیں بدلی۔ دونوں ٹرینوں کا تصادم اتنا شدید تھا کہ چار بوگيا پٹری سے اتر گئیں۔ اس درمیان صوبہ پنجاب کے ایک ہائی وے پر 12 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔