:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

آسٹریلیا میں تارکین وطن کے داخلے پر مکمل پابندی ، چوطرفہ تنقید

Monday 31 October 2016
آسٹریلیا میں تارکین وطن کے داخلے پر مکمل پابندی ، چوطرفہ تنقید

الوقت - آسٹریلیا میں تارکین وطن کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے کشتیوں سے ملک میں داخل ہونے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن پر ایک قانونی ترمیم کے ذریعہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کینبرا حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ملکم ٹرن بل کی قدامت پسند حکومت نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے ترک وطن سے متعلق ملکی قانون میں ترمیم کا ایک مسودہ پیش کرے گی جس کے بعد وسط جولائی 2013 سے ناورو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر پر بنائے جانے والے حراستی کیمپوں میں پہنچنے والے پناہ گزینوں کے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائےگی خواہ وہ قانونی طور پر آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرلیں۔ ایسے افراد غیر ملکی سیاح کے طور پر یا بطور تاجر بھی آسٹریلیا آنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم ٹرن بل نے اتوار کو سڈنی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انسانی اسمگلروں کی مدد سے کشتیوں کے ذریعہ آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں، ان کیلئے ہمارے دروازے بند ہیں۔ اس پابندی کا اطلاق فی الحال بحر الکاہل کے جزائر پاپوا نیوگنی اور ناورو پر قائم آسٹریلوی حراستی مراکز میں مقیم پناہ گزینوں کے ساتھ ساتھ ان تارکین وطن پر بھی ہوگا جنہوں نے پہلے ہی سے دوسرے ممالک کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے ان افراد تک ایک ٹھوس اور واضح پیغام پہنچے گا جنہوں نے تارکین وطن کو مسلسل یہ امید دلائے رکھی ہے کہ حراستی مرکز میں قیام کے عرصے میں آسٹریلیا کی وفاقی حکومت ان سے متعلق اپنی سوچ میں تبدیلی لے آئے گی۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس لاء سینٹر نامی مرکز سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کے وکیل ڈینیل ویب کے مطابق مجوزہ تبدیلیاں مستقل بنیادوں پر خاندانوں کو منقسم کردیں گی۔

 ’ آسٹریلین لائرز الائنس‘ کے ترجمان گریگ بارنس کے مطابق اس ظالمانہ منصوبہ کو غیر آئینی قرار دیا جاسکتا ہے اور اس سے انسانی حقوق سے متعلق ملک کی ساکھ متاثر ہوگئی۔آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کی نائب صدر تانیہ پلی برسک نے وزیر اعظم ٹرن بل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ لیبر پارٹی اس بل کی حمایت کرے گی۔ آسٹریلیا نے سمندر کے راستے آنے والے پناہ گزینوں کے بارے میں نہایت سخت پالیسی اختیار کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت یا تو پناہ گزینوں کی کشتیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے اور یا پھر سمندری راستے سے آسٹریلیا کا رخ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو براہ راست آسٹریلیا آنے کی اجازت دینے کے بجائے انہیں ناورو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر پر بنائے جانے والے کیمپوں میں رکھا جاتا ہے۔

ٹیگ :

آسٹریلیا تارکین وطن داخلہ مکمل پابندی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے