الوقت - ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں مجھے دھاندلی کا خدشہ ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بیلٹ باکس میں جو ووٹ ڈالے جائیں گے ان کو صحیح طریقے سے شمار کیا جائے گا یا نہیں۔ اتوار کو ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں ابھی مجھ کو شک ہے۔
اس سے پہلے بھی ٹرمپ، صدارتی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا چکے ہیں۔ ٹرمپ نے انتخابات کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا اور رہنما ان کی انتخاباتی مہم کو تباہ کرنے کے لئے سازش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انتخابات منسوخ کر کے انہیں فاتح قرار دے دیا جانا چاہئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال اپنے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ انتخابات منسوخ کرنے چاہئے اور مجھے کامیابی دلانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ، امریکی جمہوریت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ہر اس چیز کو نشانہ بنا رہے ہیں جس نے 240 سال سے امریکہ کو سب سے جدا ملک برقرار رکھا ہے ۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی پوری مہم میں امریکہ کے مختلف گروہوں کو نشانہ بنانے کے بعد آخری نشانہ اب خود جمہوریت کو بنایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ 8 نومبر کو ہوگی ۔