الوقت - ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں شدید گولہ باری کرکے کنٹرول لائن کے اس پار پاکستان کی چار چوکیاں تباہ کر نے کا دعوی کیا ہے۔
فوج کے شمالی کمان کے ترجمان نے سنیچر کی رات کو سرحد پار کافی جان و مال کے نقصان کی اطلاع دی ہے۔ ہفتے کو پاکستانی فائرنگ کے درمیان مچھل سیکٹر میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہو گیا جبکہ کیرن اور ٹگڈار میں ایک بی ایس ایف جوان اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی فوج کے مطابق پاکستانی گولہ باری میں بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جموں ڈویژن میں پونچھ ضلع کی مینڈھر تحصیل کے منكوٹ و بالاكوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر دوپہر دو بجے سے پاکستانی فوج گولہ باری کر رہی تھی ۔
دوسری جانب پاکستان کا دعوی ہے کہ ہندوستانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مشتبہ جنگجووں نے دواہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوجی افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے آئے تھے اور ہندوستانی فوج سے دوبدو مقابلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کی جانب فرار ہونے سے قبل ہندوستانی فوجی کی لاش کو مسخ کردیا۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے ہفتے کے روز ایل اوسی پر ایک مرتبہ پھربلا اشتعال فائرنگ کی اور دونوں ممالک کی فوجوں کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔