الوقت - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک نے مشرق وسطی میں جاری تصادم کے اثرات سے لبنان کی حفاظت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس امن و استحکام کی حفاظت جاری رہنی چاہئے۔
انہوں نے مشرقی قصبے هرمل میں ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ لبنان کے اندر سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام معمولات زندگی باقاعدہ گزارسکیں ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع مہیا ہونے چاہئے اور معیشت میں توسیع کے مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
انہوں نے دہشت گرد گروہ کی وادی بقاع میں حالیہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر سیکورٹی قائم کرنے کے لئے لبنان کی حکومت اور قوم کو شانہ بہ شانہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل چاہیے۔
سید حسن نصراللہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کچھ سرگرمیوں کا تعلق اقتصادی حالات اور زندگی سے ہے، لیکن جرائم کے پیچھے بنیادی وجہ غربت نہیں بلکہ لالچ ہے۔
انہوں نے لبنان کی حکومت سے وادی بقاع کے سلسلے میں اس کی ذمہ داریوں پر عمل کرنے اور مجرموں اور اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دینے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے وادی بقاع میں مہینوں سے حزب اللہ کے جوان اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔